مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72ویں اجلاس کے ضمن ميں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور فرانس کے صدر میکرون نے دوطرفہ تعلقات، مشترکہ ایٹمی معاہدے اور عالمی امور پر تبادلہ خيال کیا ہے۔
اس ملاقات میں فرانس اور ایران کے صدور نے مشترکہ ایٹمی مععاہدے کو بین الاقوامی سند اور معاہدہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے اور اس معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ایران اور فرانس کے صدور نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں امریکی مؤقف کو غیر تعمیری اور غیر منطقی قراردیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے سے اسے کوئی فائدہ نہیں پہنچےگا بلکہ اس سے امریکہ کی نسبت عالمی برادری کی بے اعتمادی میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ ایران اور فرانس کے صدور نے علاقائي اور عالمی مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر بھی تاکید کی۔