مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں ہزاروں افراد نے روہنگیا مسلمانوں سے یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جکارتہ میں ہزاروں شہری سڑکوں پر آ گئے اور روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ مظاہرے کےشرکا نے انڈونیشیا کے جھنڈے اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر روہنگیا مسلمانوں کے حق میں نعرے درج تھے۔ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کے لیے ایران سمیت دیگر کئی ممالک میں ریلیاں اور مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے بنگلہ دیش کی سرحد پر روہنگیا مسلمانوں میں غذائی اور طبی امداد تقسیم کی ہے جبکہ ایران نے مہاجر کیمپ اور صحرائی اسپتال بنائے کا بھی اعلان کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 17 ستمبر 2017 - 15:01
انڈونیشیا میں ہزاروں افراد نے روہنگیا مسلمانوں سے یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا ہے۔