مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ایشیائی اور بحرالکاہل امور کے ڈائریکٹر ابراہیم رحیم پور کی سرپرستی میں ایران کا امدادی وفد بنگلہ دیش پہنچ گيا ہے جہاں اس نے ایران کی طرف سے ارسال کردہ امداد بنگلہ دیش کی سرحد پرمیانمار کے مظلوم مسلمانوں کے کیمپ میں تقسیم کی ہے۔ ایرانی وفد کے مطابق میانمار کے مسلمانوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے اور انھیں طبی اور غذائی اشیا کی سخت ضرورت ہے۔ ایرانی حکام نے مزید امداد بھی بنگلہ دیش روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے ایران کی ہلال احمر کی ایک ٹیم بھی بنگلہ دیش کی سرحد پر میانمار کے مسلمانوں کے درمیان موجود ہے۔ ایران نے میانمار کے مسلمانوں کے لئے صحرائے اسپتال اور ایک کیمپ بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ ایرانی حکام مزیر امداد پہنچانے کے لئے تلاش و کوشش میں مصروف ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 17 ستمبر 2017 - 10:54
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ایشیائی اور بحرالکاہل امور کے ڈائریکٹر ابراہیم رحیم پور کی سرپرستی میں ایران کا امدادی وفد بنگلہ دیش پہنچ گيا ہے جہاں اس نے ایران کی طرف سے ارسال کردہ امداد بنگلہ دیش کی سرحد پرمیانمار کے مظلوم مسلمانوں کے کیمپ میں تقسیم کی ہے۔