مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں امدادی سامان کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے مطابق کاکس بازار کے روہنگیا پناہ گزینوں کے درمیان کھانے اور کپڑوں کی تقسیم کے دوران بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا ۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق میانمار کی فوج اور بدھ مت ملیشیا سے جان بچا کر بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد 4لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 16 ستمبر 2017 - 22:22
بنگلہ دیش کے روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں امدادی سامان کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔