اجراء کی تاریخ: 16 ستمبر 2017 - 17:02

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے کل نیویارک روانہ ہوں گےجہاں وہ بدھ کے دن جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے کل نیویارک روانہ ہوں گےجہاں وہ بدھ کے دن جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی صدر اس سفر میں امریکہ میں مقیم ایرانیوں، امریکہ کے مسلمان دانشوروں ، سیاسی اور ثقافتی شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے صدر حسن روحانی میڈيا کے نمائندوں اور بعض امریکی ٹی وی چینلوں کے صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیں گے۔ صدر حسن روحانی بعض دیگر ممالک کے صدور سے بھی دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔