مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں داعش کے اہلخانہ کے قتل عام پر امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ داعش کے اہلخانہ کی بسوں کو دیرالزور کی جانب جانے میں رکاوٹ پیدا کرنے اور ان پر بمباری کرنے سے گریز کرے اور انھیں معاہدے کے تحت دیر الزور جانے دیا جائے کیونکہ بسوں میں حاملہ عورتیں اور بچے موجود ہیں۔ حزب اللہ لبنان نے انسانی حقوق کے عالمی ادارون پر زوردیا ہے کہ وہ امیرکہ کو داعش کے اہلخانہ کی بسوں پر بمباری کرنے سے روکیں۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ امریکہ ، حزب اللہ ، شامی حکومت اور داعش کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو ختم کرنے کی ناپاک کوشش کررہا ہے جبکہ خود امریکہ نے عراق کے شہر تلعفر سے کئی غیر ملکی داعش دہشت گردوں کو کردوں کے علاقہ میں جانے کی اجازت دی۔ ذرائع کے مطابق امریکہ حزب اللہ اور داعش کے درمیان ہونے والے معاہدے پر راضی نہیں ہے اس لئے امیرکہ نے داعش کے اہلخانہ کی بسوں کو اپنے جنگی طیاروں کے محاصرے میں لےرکھا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 2 ستمبر 2017 - 19:07
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں داعش کے اہلخانہ کے قتل عام پر امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ داعش کے اہلخانہ کی 6 بسوں کو دیرالزور کی جانب جانے میں رکاوٹ پیدا کرنے اور ان پر بمباری کرنے سے گریز کرے اور انھیں معاہدے کے تحت دیر الزور جانے دیا جائے کیونکہ بسوں میں حاملہ عورتیں اور بچے موجود ہیں۔