کویت کے ایک اخـبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کا ایک وفد عنقریب ایران کا دورہ کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کویت کے اخـبار الجریدہ  نے باخبر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کا ایک وفد عنقریب  ایران کا دورہ کرےگا۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کا وفد اس سفر میں تہران میں سعودی عرب کے سفارتخانہ اور مشہد میں اس کے قونصل خانہ کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگائے گا۔ کویتی اخبار کے مطابق حج کے دوران ایران اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔