مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے شمالی کوریا پر جنگ مسلط کرنے کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی، شمالی کوریا کے خلاف جنگ میں امریکہ کا ساتھ نہیں دےگا۔ جرمن چانسلر نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کے مسئلے کو جنگ کے ذریعے حل کرنے کی پالیسی کا جرمنی کسی بھی صورت میں ساتھ نہیں دے گا۔اگر امریکہ شمالی کوریا سے جنگ کرے گا تو جرمنی اس جنگ سے کنارہ کشی اختیار کرے گی۔
اطلاعات کے مطابق انجیلا مرکل سے امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں سوالات کئے گئے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان جنگ چھڑ گئی تو کیا جرمنی امریکہ کا ساتھ دے گا ؟ تو اس کے جواب میں جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ نہیں ، کیوں کہ شمالی کوریا اور امریکہ کے مسئلے کا حل جنگ نہیں ہے۔ جرمن چانسلر نے کئی مواقع پر شمالی کوریا کے مسئلے کو فوجی جارحیت کے ذریعے حل کرنے کی مخالفت کی ہے اور انہوں نے خیال ظاہر کیا ہے کہ جنگ کے نتیجے میں دنیا میں تباہی کے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔شمالی کوریا کے مسئلہ کو سفارتی طریقہ سے حل کیا جاسکتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 25 اگست 2017 - 17:34
جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے شمالی کوریا پر جنگ مسلط کرنے کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی، شمالی کوریا کے خلاف جنگ میں امریکہ کا ساتھ نہیں دےگا۔