مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین کے شہر بارسلونا میں دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے اس حملے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق دہشت گردی کے اس واقعہ میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ 10 افرد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔اسپانوی میڈیا کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے مارے جانے والے حملہ آور کی شناخت ادریس اوکابر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ وین کا ڈرائیور اب بھی مفرور ہے جس کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے ۔ واقعہ کے فوری بعد اسپین کے وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت کی ترجیح اس وقت زخمی افراد کو بہترین طبی امداد فراہم کرنا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 18 اگست 2017 - 09:23
اسپین کے شہر بارسلونا میں دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے اس حملے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔