مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عراقی سفارتخانہ کے قریب دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے آج صبح کابل میں عراقی سفارتخانہ کے قریب سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔ اس دھماکے کے بعد افغان سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
اجراء کی تاریخ: 31 جولائی 2017 - 13:59
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عراقی سفارتخانہ کے قریب دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔