مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے دعوی کیا ہے کہ سیہات میں کل رات سعودی عرب کے سکیورٹی دستوں کے حملے میں شہید ہونے والے جوان کا تعلق بحرین سے ہے۔ بیان میں دعوی کیا گیا ہے بحرینی جوان فراری تھا اورجو سکیورٹی فورسز کو مطلوب تھا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی طرف سے شیعہ مسلمانوں کو دبانے کے لئے بھر پور طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے۔ سعودی عرب نے کئی شیعہ جوانوں کے سرکاٹ دیئے ہیں جبکہ سعودی حکام شیعہ مسلمانوں پر خوف ، وحشت اور رعب جمانے کی کوشش کررہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 15 جولائی 2017 - 11:35
سعودی عرب نے دعوی کیا ہے کہ سیہات میں کل رات سعودی عرب کے سکیورٹی دستوں کے حملے میں شہید ہونے والے جوان کا تعلق بحرین سے ہے۔