مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی میں آج جی ٹوئنٹی ممالک کاسربراہی اجلاس منعقد ہوگا لیکن اجلاس سے قبل جرمنی کے مخۃلف شہروں میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پولیس سےجھڑپوں میں 76پولیس اہلکار جبکہ درجنوں مظاہرین زخمی ہوگئے۔جرمن شہر ہیمبرگ میں جی ٹوئنٹی اجلاس سے قبل ہزاروں شہریوں نے مظاہرہ کیا، عالمگیریت کے مخالف مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے جلاؤ گھیراؤ کیا۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، احتجاج کے دوران مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی اور پولیس پر پتھرائو بھی کیا۔مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس شیلنگ کی اور پانی کی توپوں کا استعمال کیا۔مظاہرین گریٹ ٹوئنٹی ممالک کی جانب سے دنیا کو درپیش مسائل، خصوصاً یورپی ممالک میں امن امان بہتر کرنے میں ناکامی پر احتجاج کر رہے تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی جرمنی پہنچ چکے ہیں جہاں وہ جی ٹوئنٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے جبکہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن بھی ان کے ہمراہ ہیں۔کانفرنس کے موقع پر ٹرمپ اور روسی صدر پوتین کے درمیان ملاقات بھی متوقع ہے ۔کانفرنس میں شرکت کے لیے برطانیہ،چین،روس، ترکی اور بھارت کے سربراہان بھی جرمنی پہنچ چکے ہیں ۔
اجراء کی تاریخ: 7 جولائی 2017 - 08:30
جرمنی میں آج جی ٹوئنٹی ممالک کاسربراہی اجلاس منعقد ہوگا لیکن اجلاس سے قبل جرمنی کے مخۃلف شہروں میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔