امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز کے مطابق حزب اللہ لبنان کے 150 ہزار میزائلوں کا رخ اسرائیل کی طرف ہے اور یہ میزائل مختلف رینج کے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے 150 ہزار میزائلوں کا رخ اسرائیل کی طرف ہے اور یہ میزائل مختلف رینج کے ہیں۔ امریکی اخبار نے 11 سال قبل 2006 میں لبنان پر اسرائیل کے حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اطلاعات کے مطابق حزب اللہ کے پاس اس وقت 150 ہزار میزائل موجود ہیں اور ان تمام میزائلوں کا رخ اسرائیل کی طرف ہے ۔ حزب اللہ کے میزائل اسرائیلی شہروں اور دیہاتوں کو بالکل درست نشانہ بنا سکتے ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق 2006 کی نسبت  آج حزب اللہ کی طاقت اور قدرت میں 10 گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان نے 2006 کی جنگ میں اسرائیل کو شکست سے دوچار کردیا تھا یہ جنگ 33 روزہ جنگ کے نام سے بھی مشہور ہے۔