مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اٹلی کی پارلیمنٹ کی اسپیکر محترمہ بلڈرینی سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ ، علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اٹلی کی پارلیمنٹ کی اسپیکر کو دورہ تہران کی دعوت بھی دی ۔ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے اٹلی کے وزیر اعظم سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
اجراء کی تاریخ: 29 جون 2017 - 01:06
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اٹلی کی پارلیمنٹ کی اسپیکر سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔