شمالی کوریا کے ذرائع ابلاغ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نفسیاتی مریض قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے احکامات پر عمل سے خطے میں ایک نیا بحران کھڑا ہو سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے ذرائع ابلاغ  نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نفسیاتی مریض قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے احکامات پر عمل سے خطے میں ایک نیا بحران کھڑا ہو سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کے میڈیا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک نفسیاتی مریض قرار دیا گیا ہے۔ پیا نگ یانگ حکومت کے حمایت یافتہ ایک اخبار نے لکھا کہ ٹرمپ ایک مشکل صورتحال سے دوچار ہیں اور وہ اس داخلی سیاسی بحران سے توجہ ہٹانے کے لیے شمالی کوریا کے خلاف حملے پر غور کر رہے ہیں۔ اخبار کے ایک اداریے میں جنوبی کوریا کو خبردار بھی کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے احکامات پر عمل سے خطے میں ایک نیا بحران کھڑا ہو سکتا ہے۔ پیونگ یانگ کی جانب سے متعدد میزائل تجربات اور اشتعال انگیزی کے سبب امریکہ اور شمالی کوریا کے تعلقات اس وقت انتہائی خراب ہیں۔ شمالی کوریا میں زیر حراست امریکی طالب علم اوٹو وارمبیئر کی کومے کی حالت میں امریکا واپسی اور پھر وہاں اس کی موت سے یہ کشیدگی اور زیادہ ہو گئی ہے۔