سعودی عرب نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی جانب سے سعودی عرب میں فوجی کیمپ کی پیش کش کو مسترد کرتےہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو ترک فوجیوں کے کیمپ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنیس نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے ترکی  کے صدر رجب طیب اردوغان کی جانب سے سعودی عرب میں فوجی کیمپ کی پیش کش کو مسترد کرتےہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو ترک فوجیوں کے کیمپ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے یہ بیان ترک طیب اردوغان کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ قطر میں ترک فوجی کیمپ کے کام کے آغاز کے فوری بعد سعودیہ میں بھی فوجی بھیجنے کی پیش کش کرچکے ہیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کی جانب سے 5 جون کو قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے اعلان کے بعد ترکی اس بحران کو حل کرنے میں پیش پیش ہے تاہم وہ قطر کا اہم اتحادی ہے۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  سعودی عرب  نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب  میں ترکی کو کسی صورت فوجی بیس قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔