مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ شام میں داعش کے خلاف جنگ میں مصروف امریکی اتحاد کی بمباری میں عام شہریوں کا بھاری جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے جنگی جرائم کے تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ شمالی شام کے شہر رقہ میں امریکہ کی سربراہی میں اتحادی افواج کے فضائی حملوں میں خوفناک حد تک عام شہریوں کا جانی نقصان ہو رہا ہے۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے آزاد تحقیقاتی کمیشن برائے شام کے چیرمین پاؤلو پنہیئرو کا کہنا تھا کہ امریکی اتحادی طیاروں کے فضائی حملوں میں شدت آچکی ہے اور امریکہ داعش کے بجائے عام شہریوں کو ہلاک کررہا ہے۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور نے خبردار کیا کہ فوجی آپریشن کی وجہ سے رقہ کی پہلے سے خراب صورت حال مزید بدترہو رہی ہے، شہر کا بنیادی ڈھانچہ تباہ اور ضروریات زندگی بشمول خوراک، ایندھن اور ادویات کی قلت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 14 جون 2017 - 23:15
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ شام میں داعش کے خلاف جنگ میں مصروف امریکی اتحاد کی بمباری میں عام شہریوں کا بھاری جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے۔