مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں بحرین کے شیعوں کے روحانی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر بحرینی حکومت کے ظالمانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بحرینی حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو کسی قسم کا کوئی نقصان پہنچایا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔حزب اللہ لبنان نے بحرینی عوام پر بحرینی حکومت کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کا تعلق مسلمانوں سے ہے اگر انھیں کسی قسم کا کوئي گزند پہنچایا گيا تو اس کی ذمہ داری آل خلیفہ حکومت پر عائد ہوگی۔ ذرائع کے مطابق بحرینی حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اشارے پر آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کرکے 100 سے زائد افراد کو زخمی اور گرفتار جبکہ متعدد کو شہید کردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 24 مئی 2017 - 00:21
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں بحرینی شیعوں کے روحانی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر بحرینی حکومت کے ظالمانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بحرینی حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو کسی قسم کا کوئی نقصان پہنچایا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔