مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ڈکٹیٹر حکمرانوں سے اعزاز لینے پر سابق امریکی صدر اوبامہ کو تنقید کا نشانہ بنانے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود اسی عمل پر شدید تنقید کی زد میں آگئے ہیں 11 ستمبر کے حملے میں ملوث ملک کے ساتھ ٹرمپ کے گٹھ جوڑ پر اسے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ کہتے ہیں تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے، 2009 میں صدر اوبامہ دورہ سعودی عرب میں روایتی اقدار کے تحت سعودی عرب کے ڈکٹیٹر حکمرانوں کے آگے جھکے تو دیگر حلقوں کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس موقع پر ٹرمپ کا کہناتھاکہ سعودی حکمرانوں کے آگے جھکنا اوبامہ انتظامیہ کی کمزوری ہے۔
وہی ڈونلڈ ٹرمپ اب خود سعودی عرب کے ڈکٹیٹر بادشاہ شاہ سلمان سے جھک کر سعودی اعزاز وصول کرنے پر امریکی عوام کی کڑی تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے 11 ستمبر کے ہولناک واقعہ میں سعودی عرب کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں سعودی عرب کا ہاتھ نہ صرف شام، عراق، افغانستان، پاکستان اور یمن کے شہریوں کے خون میں رنگین ہے بلکہ سعودی عرب کا ہاتھ امیرکی شہریوں کے خون میں بھی رنگین ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کا خون سستے داموں سعودی عرب کے ہاتھوں فروخت کردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 21 مئی 2017 - 20:06
غیر ملکی ذرائع کے سعودی عرب کے ڈکٹیٹر حکمرانوں اعزاز لینے پر سابق امریکی صدر اوبامہ کو تنقید کا نشانہ بنانے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود اسی عمل پر شدید تنقید کی زد میں آگئے ہیں 11 ستمبر کے حملے میں ملوث ملک کے ساتھ ٹرمپ کے گٹھ جوڑ پر اسے شدید تنقید کا سامنا ہے۔