مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے جیو نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات برادرانہ ، دوستانہ اور منفرد ہیں ایرانی آرمی چیف کا بیان پاکستان کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردوں کے خلاف تھا اور دہشت گردی ایران اور پاکستان کا مشترکہ مسئلہ ہے جس کے خلاف باہمی تعاون ضروری ہے۔ایرانی سفیر نے کہا کہ ایرانی آرمی چیف کا ایک ایک لفظ دہشت گردوں کے بارے میں تھا، تین دہائیوں سے پاکستان ،ایران دونوں ہی دہشت گردی کا شکار رہے، کوئی قوت یا دہشت گرد گروپ دونوں ممالک کے تعلقات کاتعین نہیں کرسکتے، پاکستان ،ایران کے درمیان ہر چیز کنٹرول میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی فیصلہ ہو پاکستان ،ایران مشترکہ کریں گے،پاک ایران حکام رابطے میں ہیں ،کسی بھی مسئلے کاحل نکال سکتے ہیں، ایرانی آرمی چیف کا بیان دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خلاف تھا۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ایران پاکستان کی بھر پور حمایت کرنے کے لئے تیار ہے اور ایران و پاکستان ملکر دہشت گردی کی لعنت سے عوام کو نججات دلا سکتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی پشت پر امریکہ اور اس کے اتحادی عرب ممالک کی خفیہ ایجنیسوں کا ہاتھ ہے۔
اجراء کی تاریخ: 12 مئی 2017 - 02:46
پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہاہے کہ ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات برادرانہ ، دوستانہ اور منفرد ہیں ایرانی آرمی چیف کا بیان پاکستان کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردوں کے خلاف تھا اور دہشت گردی ایران اور پاکستان کا مشترکہ مسئلہ ہے جس کے خلاف باہمی تعاون ضروری ہے۔