جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے افغانستان میں مزید فوجی بھجنے کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اب افغانستان میں مزید فوجی نہیں بھیجے جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے افغانستان میں مزید فوجی بھجنے کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اب افغانستان میں مزید فوجی نہیں بھیجے جائیں گے۔اطلاعات کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے افغانستان میں جرمنی کے مزید فوجی بھیجنے کے تاثر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں موجود جرمن فوجیوں کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ تاہم جرمنی شمالی افغانستان میں نیٹو ملٹری ٹریننگ مشن میں تو شامل رہے گا ۔برلن حکومت اس حوالے سے نیٹو کی تجزیاتی رپورٹ اور درخواست کا انتظار کرے گی اور یہ کہ جرمنی جنگی مشن میں حصہ لینے کے لیے پہلا ملک نہیں بنے گا۔
ادھر نیٹو سربراہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں نیٹو فوجیوں کی موجودگی کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ آئندہ چند ہفتوں میں کر لیا جائے گا۔