مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے شہید مصطفی بدرالدین " المعروف ذوالفقار " کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پرلبنانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کی شام اور اسلامی مزاحمت کے ساتھ ہم آہنگی کا سلسلہ پیہم جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ شہید بدرالدین نے اللہ تعالی سے عہد کیا تھا کہ وہ شام میں حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضہ مبارک کے دفاع میں اپنی جان کی قربانی پیش کرنے کے لئے تیار ہیں اور وہ شام سے کامیاب یا شہید ہوکر واپس آئیں گے۔سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ شہید بدارالدین نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے تاریخ میں اپنے نام کو جاوید بنادیا شہید بدرالدین کی یاد ہمیشہ تاریخ میں زندہ رہےگی۔ شہید بدرالدین نے شام میں سامراجی طاقتوں سے وابستہ وہابی تکفیریوں کے شوم منصوبوں کو خاک میں ملادیا ۔ سید حسن نصر اللہ نے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسراء کی بھوک ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے عرب حکمرانوں سے سوال کیا کہ کیا سعودی عرب کےدارالحکومت ریاض میں امریکی ، اسلامی اور عربی اجلاس میں سعودی عرب کے بادشاہ اور عرب حکمراں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ فلسطینی قیدیوں کا مسئلہ اٹھائیں گے؟ ۔ سید حسن نصر اللہ نے شام میں وہابی تکفیری دہشت گردوں کی حمایت پر سعودی عرب، امریکہ، اسرائيل، ترکی اور قطر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اگر ترکی ، سعودی عرب اور قطر ، شام ميں دہشت گردوں کی حمایت کرنے کے بجائے فلسطینیوں کی حمایت کرتے تو آج تک مسئلہ فلسطین حل ہوگیا ہوتا۔ سید حسن نصر اللہ نے امام مہدی (عج) کے بارے میں سعودی عرب کے وزير دفاع محمد بن سلمان کے توہین آمیز بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امام مہدی (عج) کا عقیدہ صرف شیعوں سے متعلق نہیں ،امام مہدی (عج) کا عقیدہ مسلمانوں کے درمیان اجماعی عقیدہ ہے جسے سنی اور شیعہ دونوں مانتے ہیں، امام مہدی آل رسول سے ہیں جن کا ظہور مکہ مکرمہ سے ہوگا۔
اجراء کی تاریخ: 11 مئی 2017 - 23:17
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے شہید مصفی بدرالدین " المعروف ذوالفقار " کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پرلبنانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کی شام اور اسلامی مزاحمت کے ساتھ ہم آہنگی کا سلسلہ پیہم جاری ہے امام مہدی (عج) کا عقیدہ مسلمانوں کے درمیان اجماعی عقیدہ ہےاور ان کا ظہور مکہ سے ہوگا ۔