مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے پاکستان میں سزائے موت پانے والے اپنے شہری کلبھوشن یادو کی سزا کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا ہے۔ پاکستان نے کلبھوشن یادو کو را کا ایجنٹ قراردیدیا ہے۔ہندوستان نے عالمی عدالت انصاف کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ اسے کلبھوشن یادو تک قونصلر رسائی نہیں دی گئی۔
قونصلر رسائی نہ دینا ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ ہندوستان نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایک پریس ریلیز کے ذریعہ کلبھوشن کی سزائے موت کا اعلان کیا گیا ہے اور اس سزائے موت پر عمل درآمد فوری رکوایا جائے۔
اجراء کی تاریخ: 10 مئی 2017 - 22:24
ہندوستان نے پاکستان میں سزائے موت پانے والے اپنے شہری کلبھوشن یادو کی سزا کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا ہے۔ پاکستان نے کلبھوشن یادو کو را کا ایجنٹ قراردیدیا ہے۔