مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف حکومت نے انہیں پانامہ کیس میں خاموش رہنے کے لیے 10 ارب روپے کی پیشکش کی۔ اطلاعات کے مطابق پشاور کے شوکت خانم کینسر اسپتال میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آپ ان حکمرانوں کو کیسے شکست دے سکتے ہیں، ساراعملہ اور کنٹرول ان کا ہے، الیکشن کا رزلٹ جس کے پاس ہے وہ بھی ان کے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا ہمیں خطرہ یہ ہے کہ ادارے بھی ان کے نیچے ہیں جن اداروں نے پانامہ کیس کی تحقیقات کرنا ہے وہ (نون) لیگ کے نیچے ہیں، یہ اس پریشر سے نہیں نکل سکتے، اگر ہم نے پریشر نہ رکھا اور چپ کرکے بیٹھ گئے تو ان کے پاس بہت وسائل ہیں۔ عمران خان نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف حکومت نے انہیں پانامہ کیس میں خاموش رہنے کے لیے 10 ارب روپے کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ لوگ مجھے ایسی پیشکش کرسکتے ہیں تو باقی اداروں کو کتنے کی پیشکش کریں گے، اب صرف دو ماہ کی بات ہے جب تک ہم نے عوام کا دباؤ رکھنا ہے، جمعہ سے بھرپور مزاحمت کریں گے جس میں عوام کا تعاون ضروری ہے اس نے کہا کہ نواز شریف کے کرپٹ ہونے میں کوئی شک و شبہ نہیں یہ لوگ دوسروں کی زبان بند کرنے کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 26 اپریل 2017 - 00:17
پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف حکومت نے انہیں پانامہ کیس میں خاموش رہنے کے لیے 10 ارب روپے کی پیشکش کی۔