اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے شام کے علاقہ الراشدین میں بسوں کے قافلے پر وہابی دہشت گردوں کے بہیمانہ ،مجرمانہ اور دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اس حملے میں 68 بچوں سمیت 126 افراد شہید اور 500 کے قریب زخمی ہوگئے تھے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے شام کے علاقہ الراشدین میں فوعہ اور کفریا کےعلاقوں سے معاہدے کے تحت انخلاء کرنے والے افراد کے قافلہ کی بسوں پر وہابی دہشت گردوں کے بہیمانہ ،مجرمانہ اور دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اس حملے میں 68 بچوں سمیت 126 افراد شہید اور 500 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔ سکیورٹی کونسل نے اس حادثے میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وہابی دہشت گردوں کی مذمت کی اور وہابی دہشت گردوں کو عالمی امن کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سنیچر کے دن فوعہ اور کفریا علاقہ سے حلب جانے والے قافلہ کی بسوں کو وہابی دہشت گردوں نے الراشدین علاقہ میں مجرمانہ حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 68 معصوم بچوں سمیت 126 افراد شہید اور 500 زخمی ہوگئے۔ حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ نے قبول کی جسے ترکی اور سعودی عرب کی سرپرستی حاصل ہے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے نے بھی الراشدین میں معصوم بچوں کے قتل عام کی تائید کرتے ہوئے ایک رپورٹ شائع کی۔ شہید ہونے والے تمام مسلمان بچوں اور افراد کا تعلق شیعہ مسلمانوں اور اہلبیت علیھم السلام کے دوستداروں سے تھا۔