مصری فوج نے جزیرہ سینا میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ اس سے قبل دہشت گردوں کے نصب کردہ بم دھماکے کے نتیجے میں مصر کے 10 فوجی بھی ہلاک ہوگئے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری فوج نے جزیرہ سینا میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ اس سے قبل دہشت گردوں کے نصب کردہ بم دھماکے کے نتیجے میں مصر کے 10 فوجی بھی ہلاک ہوگئے تھے۔ مصری حکام کے مطابق واقعہ ان فوجیوں اور دہشت گرد گروپ داعش کے حامیوں کے مابین جھڑپوں کے دوران پیش آیا۔
مصری فوج نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ان جھڑپوں کے دوران15 وہابیوں کو ہلاک کردیا گيا ہے۔فوجی بیان کے مطابق جھڑپیں اُس وقت شروع ہوئیں، جب فوجیوں نے وہابی دہشت گردوں کے ایک انتہائی خطرناک ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔
وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانے سے فوجیوں کو بڑی مقدار میں بارودی مواد اور استعمال کے لیے تیار بموں کے ساتھ ساتھ دستی بم اور گولہ بارود بھی ملا ہے۔