مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے منشیات اسمگلنگ کیس میں ایک اور پاکستانی شہری کا سر قلم کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کیس میں پاکستانی شہری نعمت اللہ کو سزائے موت دی دے گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نعمت اللہ سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کیس میں ملوث پایا گیا تھا اور اس پر ہیروئن اسمگل کرنے کا الزام تھا ۔سعودی عرب میں رواں سال منشیات اسمگلنگ کیس میں اب تک 20 افراد کو سزائے موت دی جاچکی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہےکہ گزشتہ سال سعودی عرب میں 150 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی جب کہ سال 2015 میں 158 افراد کو سزائے موت دی گئی جو گزشتہ دو دہائیوں میں سعودی عرب میں سزائے موت کی سب سے زیادہ شرح ہے سعودی عرب کی عدالتوں پرالزام ہے کہ وہ ملزموں کو صحیح انصاف فراہم نہیں کرتیں اور نہ ہی سعودی عرب میں ملزموں کو دفاع کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 23 مارچ 2017 - 23:21
سعودی عرب نے منشیات اسمگلنگ کیس میں ایک اور پاکستانی شہری کا سر قلم کردیا ہے۔