مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیریس میں واقع آئی ایم ایف کے آفس میں لفافہ کھولنے پر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہخیز مواد لفافے میں رکھا گیا تھا،جس میں ہونے والے دھماکے میں آئی ایم ایف کی منیجر زخمی ہوگئی ۔ دھماکے کے بعد انسداد دہشت گردی یونٹ آئی ایم ایف بلڈنگ پہنچ گیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی خاتون منیجر کو ہاتھ اور چہرے پر زخم آئے ہیں۔
آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف آفس میں دھماکہ بزدلانہ حرکت ہے۔
اجراء کی تاریخ: 16 مارچ 2017 - 18:20
فرانس کے دارالحکومت پیریس میں واقع آئی ایم ایف کے آفس میں لفافہ کھولنے پر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔