افغانستان میں امریکی ڈرون حملوں اور افغان سکیورٹی فورسز کے زمینی اورفضائی آپریشنز کے دوران داعش اور طالبان کے 7پاکستانی دہشت گردوں سمیت 93 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں امریکی ڈرون حملوں اور افغان سکیورٹی فورسز کے زمینی اورفضائی آپریشنز کے دوران داعش اور طالبان کے 7پاکستانی دہشت گردوں سمیت  93 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملوں میں 7پاکستانیوں سمیت  16 داعش دہشت گرد  ہلاک ہوگئے۔ حملوں میں وہابی دہشت گردوں کا اسلحہ اورگولہ بارود بھی تباہ ہوگیا۔ادھر جنوبی صوبہ ہلمند میں افغان اور غیر ملکی فورسزکے فضائی آپریشن میں31 طالبان دہشت گرد مارے گئے۔ فضائی کارروائی صوبائی دارالحکومت لشکرگاہ، نادعلی اور گرامسر میں کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ 11 دہشت گرد  اس وقت مارے گئے جب افغان فورسز نے انھیں لشکرگاہ کے علاقے بولان ماندوائی میں نشانہ بنایا۔ ضلع نادعلی میں آپریشن کے دوران 8 طالبان ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ صوبہ فراہ میں افغان فورسزکی زمینی اور فضائی کارروائیوں میں 46 طالبان ہلاک اور57 زخمی ہوگئے۔ فراہ صوبے میں مسلح وہابی دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ انکی5 گاڑیوں اور اسلحہ کو بھی تباہ کر دیا گیا۔