مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ)میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے آخری مجلس عزا منعقد ہوئی۔ مجلس عزا سے حجۃ الاسلام سید احمد خاتمی نے اپنےخطاب میں ولایت اور دین کے دفاع کے سلسلے میں صدیقہ کبری حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کے شجاعانہ اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا نے اپنی ذمہ داری پر عمل کیا۔ انھوں نے کہا کہ دین اور ولایت کا دفاع ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ایرانی قوم نے انقلاب اسلامی کو کامیاب بنا کردینی اقدار کو تحفظ عطا کیا اور بصیرت کے ساتھ تمام خطرات کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے اعلی اہداف کی جانب گامزن ہے۔مجلس عزا میں جناب حدادیان نے حضرت فاطمہ زہرا (س) کے مصائب پیش کئے اور نوحہ و مرثیہ خوانی کی۔
اجراء کی تاریخ: 3 مارچ 2017 - 23:02
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ)میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے آخری مجلس عزا منعقد ہوئی۔