مہر خبررساں ایجنسی نے یدیعوت احرانوٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائيل کے وزير اعظم نیتن یاہو آئندہ دو ہفتوں میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزير اعظم آئندہ دو ہفتوں میں روس کا دورہ کریں گے جہاں وہ روسی کے صدر ولادیمیر پوتین سے علاقائي اور عالمی مسائل پر تبادلہ کریں گے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے آفس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گيا ہے کہ اسرائيلی وزیر اعظم 2 ہفتوں میں ماسکو کا دورہ کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 23 فروری 2017 - 18:03
اسرائيل کے وزير اعظم نیتن یاہو آئندہ دو ہفتوں میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔