اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف سکیورٹی اجلاس میں شرکت کے لئے جرمنی کے شہر میونخ پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف سکیورٹی اجلاس میں شرکت کے لئے جرمنی کے شہر میونخ پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس اجلاس میں 10 ممالک کے صدور ، امریکہ کے نائب صدر، 8 ممالک کے وزراء اعظم ، 30 ممالک کے وزراء خارجہ، 20 ممالک کے وزراء دفاع ، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ  اور اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری کے علاوہ کئی بین الاقوامی اور علاقائی اداروں کے حکام شرکت کررہے ہیں یہ اجلاس جمعہ سے لیکر اتوار تک جاری رہےگا جس میں اہم عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزارت خارجہ کے بین الاقوامی امور کے نائب وزير خارجہ سید عباس عراقچی اور یورپی و امریکی امور کے ڈائریکٹر مجید تخت روانچی بھی اس سفر میں ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں۔