ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 علیحدگی پسند ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ اس واقعہ میں 2 ہندوستانی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 علیحدگی پسند ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ اس واقعہ میں 2 ہندوستانی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔ یہ واقعہ ضلع کولگام میں پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے 4 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 ہندوستانی فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔