مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ سید عباس عراقچی ماسکو پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں روس کے نائب وزیر خارجہ ریابکوف کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایران کے نائب وزير خارجہ روسی نائب وزیر خارجہ کی دعوت پر ماسکو پہنچے ہیں جہاں روس اور ایران کے اعلی حکام دو طرفہ تعلقات اور شام میں قیام امن کے سلسلے میں گفتگو کریں گے۔ اس ملاقات میں مشترکہ ایٹمی معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اجراء کی تاریخ: 8 فروری 2017 - 17:04
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ سید عباس عراقچی ماسکو پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں روس کے نائب وزیر خارجہ ریابکوف کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔