اسلامی جمہوریہ ایران کی تینوں قوا " مجریہ، عدلیہ اور مقننہ" کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس ہوا ،جس میں اہم سیاسی اور اقتصادی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی تینوں قوا " مجریہ، عدلیہ اور مقننہ" کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس ہوا ،جس میں اہم سیاسی اور اقتصادی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ اجلاس صدر حسن روحانی کی میزبانی میں منعقد ہوا جس ميں ایرانی  عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے شرکت کی۔  تینوں قوا کے سربراہان نے عوام سے کہا ہے کہ وہ  22 بہمن کی مناسبت سے نکلنے والی عظیم ریلیوں میں بھر پور شرکت کریں۔