امریکی وزارت خزانہ نے ایک فہرست شائع کی ہے جس میں ایران کے 25 افراد اور کمپنیوں پر اقتصادی پابندی عائد کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے ایک فہرست شائع کی ہے جس میں ایران کے 25 افراد اور کمپنیوں پر اقتصادی پابندی عائد کی گئی ہے۔ امریکی وزارت  خزانہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں 13 شخصیات اور 12 اداروں کو شامل کیا گیا ہے۔ امریکی فہرست میں  تیرہ افراد میں آٹھ ایرانی، تین چینی اور دو عرب افراد شامل ہیں جبکہ بعض کمپنیوں کا تعلق متحدہ عرب امارات، لبنان اور چین سے ہے۔
امریکہ نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ  خطے میں امریکی اتحادی ممالک کے لئے خطرہ اور دہشت گردی کی حمایت کررہا ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا تھا کہ وہ آگ کے ساتھ کھیل رہا ہے۔