مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقی وسطیٰ میں مہاجرین کے بحران کا ذمہ دار امریکہ ہے۔ جرمن چانسلر نے یہ بھی کہا کہ یورپ کا اتحاد ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیئے گئے بیان کا بہترین دفاع ہے۔ دوسری جانب جرمن وزیر خارجہ فرینک والٹر اشٹائن مائر نے کہا ہے کہ امریکی منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نیٹو کو فرسودہ یا ناکارہ کہنے سے اتحاد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹرمپ اور ان کے نامزد وزیر دفاع کے بیان میں تضاد ہے، واضح رہے نامزد امریکی وزیرِ دفاع جنرل جیمز میٹِس نے چند روز قبل سینیٹ کے سامنے توثیقی سماعت کے دوران نیٹو کو امریکی دفاع کے لیے مرکزی قرار دیا تھا، جبکہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمن چانسلر انجیلا میرکل کی جانب سے 10 لاکھ سے زائد تارکینِ وطن کو جرمنی میں داخلے کی اجازت دینے کے فیصلے کو ایک ʼبڑی غلطی قرار دیا ہے۔ جرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی میں امریکہ کی بے جا مداخلت سے مہاجرین کا بحران کھڑا ہوا ہے اور مشرق وسطی کے بحران کا اصلی ذمہ دار امریکہ ہے۔
اجراء کی تاریخ: 17 جنوری 2017 - 11:49
جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقی وسطیٰ میں مہاجرین کے بحران کا ذمہ دار امریکہ ہے۔