حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں ترکی، مصر، نائجیریا اور صومالیہ میں وہابی دہشت گردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں  ترکی، مصر، نائجیریا اور صومالیہ میں وہابی دہشت گردوں کے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔حزب اللہ نے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی تکفیری دہشت گردوں کے وحشیانہ حملوں میں بےگناہ افراد قتل کئے جاتے ہیں وہابی دہشت گردوں کے حملے وحشیانہ ، بہیمانہ اور بزدلانہ ہیں جو اسلامی، اخلاقی اور انسانی تعلیمات کے بالکل خلاف ہیں  اطلاعات کے مطابق ترکی میں بم دھماکوں میں 38 افراد ہلاک جبکہ 155 زخمی ہوگئے ہیں ادھر مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک چرچ میں بم دھماکوں میں 28 افراد ہلاک جبکہ 50 زخمی ہوگئے اسی طرح نائجیریا اور صومالیہ میں بھی وہابیوں کے بم دھماکوں میں 56 افراد ہلاک اور 177 زخمی ہوگئے ہیں۔