نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماﺅں نے امن و امان کی صورت حال ، سیکیورٹی امور اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ ٹرمپ اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کئی منٹ تک جاری رہی۔

ٹرمپ ٹیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے افغان صدر اشرف غنی کے علاوہ سنگاپور کے وزیر اعظم اور تائیوان کی صدر کو بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔