مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی حکومت نے ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں سرکاری ملازمین، فوجی اور پولیس اہلکاروں سمیت مزید 15 ہزار افراد کو ملازمتوں سے بر طرف کردیا ہے۔ ترکی کی حکومت نے رواں سال جولائی میں ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے جرم میں تقریباً 400 کے قریب اداروں کو بند کردیا ہے جب کہ سرکاری ملازمین، فوجی اور پولیس اہلکاروں سمیت 15 ہزار کے قریب افراد کو بھی برطرف کردیا گیا ہے جن میں فوج کے تقریبا 2 ہزار اہلکار اور 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں سمیت دیگر سرکاری محکموں کے 5 ہزار کے قریب اہلکار شامل ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے حکومت کی جانب سے فوج، عدلیہ اور سرکاری اداروں میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے اور بغاوت میں ملوث ہونے کے جرم میں اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد کو نوکریوں سے برطرف یا پھر گرفتار کیا جاچکا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 22 نومبر 2016 - 20:08
ترکی کی حکومت نے ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں سرکاری ملازمین، فوجی اور پولیس اہلکاروں سمیت مزید 15 ہزار افراد کو ملازمتوں سے بر طرف کردیا ہے۔