مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے صوبہ تعز میں سعودی عرب کے 100 سے زائد مزدوروں اور کرائے کے فوجیوں کو واصل جہنم کردیا ہے۔ یمنی فورسز نے سعودی کرائے کے مزدوروں پر کاری ضرب وارد کی ہے۔
یمنی فوج کے باخبر ذرائع کے مطابق گذشتہ 48 گھنٹوں میں صوبہ تعز میں یمنی فورسز نے 100 سے زائد سعودی مزدوروں اور کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ سیکڑوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ادھر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ الحدیدہ پر تین بار بمباری کی ہے جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہا ہے سعودی عرب کو یمن جنگ میں تاریخی شکست کا سامنا ہے۔