روس نے کہا ہے کہ امریکہ شام میں شدت پسند تنظیم النصرہ فرنٹ کو اعتداال پسند اپوزیشن سے الگ نہیں کرناچاہتا کیونکہ وہ اسے شامی حکومت کے خلاف مضبوط طاقت کے طور پردیکھ رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے کہا ہے کہ امریکہ شام میں شدت پسند تنظیم النصرہ فرنٹ کو اعتداال پسند اپوزیشن سے الگ نہیں کرناچاہتا کیونکہ وہ اسے شامی حکومت کے خلاف مضبوط طاقت کے طور پردیکھ رہا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے بیان میں کہاہے کہ وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے امریکی ہم منصب کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی اور اس سے قبل پیرو میں ایشیا پیسفک فورم کے سائیڈ لائنز پر بھی دونوں میں ملاقات ہوئی جس میں مشرقی حلب سمیت شام کے مسئلے پر بات چیت کی گئی۔ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ اس بات کے واضح ثبوت ہیں کہ امریکہ النصرہ فرنٹ کو شامی حکومت کےخلاف اہم طاقت کے طورپردیکھ رہا ہے، حالانکہ اس تنظیم پر امریکہ، روس اور اقوام متحدہ کی جانب سے پابندی عائد ہے، اس مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل نکالنے کی کوشش کرنی ہوگی۔