امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈٹرمپ کے خلاف مظاہروں کاسلسلہ مسلسل جاری ہے، امریکہ کے کئی شہروں میں مظاہرین نے سڑکیں بلاک کردیں اور ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈٹرمپ کے خلاف مظاہروں کاسلسلہ  مسلسل جاری ہے، امریکہ کے کئی شہروں میں مظاہرین نے سڑکیں بلاک کردیں اور ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ پولیس نے 200 مظاہرین کو گرفتارکرلیا۔ اطلاعات کے مطابق فلوریڈا میں مظاہرین نے سڑکوں کو بلاک کردیا، مظاہرین نے پلے کارڈزاوربینرز اٹھارکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ ٹرمپ کی نفرت والی پالیسی فلوریڈا میں نہیں چلے گی۔ میامی، شکاگو، بوسٹن، نیواورلینز، نیویارک، فلاڈیلفیا، سان فرانسسکو اور واشنگٹن میں ہزاروں امریکی اجتماعات میں شریک ہوئے اور غیرملکی تارکین وطن، مسلمانوں اور خواتین کے بارے میں ڈونلڈٹرمپ کے متنازع بیانات کے خلاف شدیداحتجاج اورٹرمپ کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پرپولیس کی بھاری نفری تعینات موجود تھی۔