عراقی فورسز کا موصل کو آزاد کرانے کے لئے داعش دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے عراقی فورسز نے موصل کے جنوب میں 800 کلو میٹر کے علاقہ کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز کا موصل کو آزاد کرانے کے لئے داعش کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے عراقی فورسز نے موصل کے جنوب میں 800 کلو میٹر کے علاقہ کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز نے بعشیقہ اور موصل کو ملانے والے راستے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ عراقی ذرائع کے مطابق عراقی فورسز نے موصل سے 15 کلو میٹر دور  برطلہ شہر پر داعش کے خود کش حملوں کو ناکام بناتے ہوئے کئی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ عراقی فورسز نے برطلہ شہر کو بھی داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے ۔ بعشیقہ علاقہ میں عراقی فورسز نے کئی دیہاتوں کو کنٹرول  بھی سنبھال لیا ہے۔  ذرائع کے مطابق عراقی حکومت اور عوام نے عراق سے خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے مکمل خآتمہ کا عزم کر رکھا ہے۔