مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکومیں کولیما آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا اور دھویں کے ساتھ ساتھ راکھ کا اخراج شروع ہو گیا ہے ۔جس کے بعد 2 ہزار فٹ کی بلندی تک دھویں کے کالے بادل چھا گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس آتش فشاں پھٹنے سے قریبی آبادی کے لوگوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں جس پر انہیں اپنے منہ اور ناک ڈھانپ کر رکھنے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ اس آتش فشاں پھٹنے کے بعد راکھ اور دھواں اگلنے کے یہ مناظر کیمرے نے محفوظ کر لئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 20 اکتوبر 2016 - 17:09
میکسیکومیں کولیما آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا اور دھویں کے ساتھ ساتھ راکھ کا اخراج شروع ہو گیا ہے ۔