مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی کو ٹیلیفون کرکے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف موصصل میں آپریشن کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر عراق کی ارضی سالمیت اور اتحاد کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔ عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ مصر عراق میں غیر ملکی مداخلت کے خلاف ہے ترکی عراق میں مداخلت کے لئے پر تول رہا ہے ۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراق میں ترکی کی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائےگا۔ ترکی نے پہلے ہی اپنے فوجی غیر قانونی طور پر عراقی سرزمین پر بھیج رکھے ہیں عراق میں ترکی کی موجودگی ناقابل قبول ہے۔ مصری صدر نے موصل میں عام شہریوں کو بچانے کے اہتمام پر عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کی بھر پور تعریف کرتے ہوغے کہا کہ مصر عراق میں کسی دوسرے ملک کی مداخلت کے بالکل خلاف ہے۔
اجراء کی تاریخ: 18 اکتوبر 2016 - 00:17
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی کو ٹیلیفون کرکے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر عراق کی ارضی سالمیت اور اتحاد کی مکمل طور پر حمایت کرتا ہے۔