روس نے سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں شام کے شہر حلب کے بارے میں فرانس کی مجوزہ قرارداد کو ویٹو کرکے امریکہ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں شام کے شہر حلب کے بارے میں فرانس کی مجوزہ قرارداد کو ویٹو کرکے امریکہ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق روس اور ونزوئلا نے اس قرارداد کی مخالفت کی جبکہ چين اور انگولہ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ فرانس نے اپنی قرارداد میں حلب پر پرواز  متوقف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔