اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمیشنر زید رعد حسین نے یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری میں یمن کے عام شہریوں کے قتل عام پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمیشنر زید رعد حسین نے یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری میں یمن کے عام شہریوں کے قتل عام پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  یمن پر سعودی عرب نے مارچ 2015 ءمیں جنگ مسلط کی جس کے نتیجے میں اب تک 10 ہزار یمنی شہری جاں بحق اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب نے اپنی بہیمانہ اور مجرمانہ ہوائی بمباری میں یمن کے بنیادی ڈھانچون کو تباہ و برباد کردیا ہے اقوام متحدہ نے سعودی عرب کا نام بچوں کو قتل عام کرنے والے ممالک کی فہرست میں  رکھا تھا لیکن سعودی عرب نے رشوت دیکر اپنا نام اس فہرست سے نکلوا  دیا تھا لیکن اللہ تعالی کی فہرست میں اس کا نام بدستور بچوں کے قاتل ملک کی فہرست میں شامل ہے   اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران  سعودی رعب کے حملوں  میں 180 عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ انسانی حقوق کونسل کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اگست میں سویلین آبادیوں پر کیے گئے حملوں میں اضافہ ہوا تھا اور ان حملوں میں عورتیں اور بچوں کی ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ خرید و فروخت کی مارکیٹوں ، مسجدوں اور عبادت گاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔