مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی حکام نے کشمیر میں آئندہ دو روز کے دوران اضافی فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابقہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل دلبیر سنگھ نے وادی کے ان چار اضلاع کا دورہ کیا جہاں گزشتہ دو ماہ سے شدید عوامی احتجاج کیا جا رہا ہے۔جنرل سنگھ کو جنرل آفیسر کمانڈنگ آف چنار کور کے لیفٹیننٹ جنرل ستیش دو نے سکیورٹی صورت حال سے متعلق بریفنگ دی۔ ادھر وادی کے مختلف علاقوں میں جمعہ کی نماز کے بعد احتجاج کے خدشے کے پیش نظر اننت ناگ، پلوامہ، کلگم، بڈگام ،شوپیاں، پامپور، اوانتیپورا، ترل، بارامولا، پتن اور پلہالن کے علاوہ سری نگر میں کرفیو میں سختی کر دی گئی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 10 ستمبر 2016 - 00:41
ہندوستانی حکام نے کشمیر میں آئندہ دو روز کے دوران اضافی فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔