مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے عرب لیگ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئےکہا ہے کہ عرب لیگ کو سعودی عرب کے شام، عراق ، یمن اور بحرین میں مجرمانہ اور بہیمانہ اقدامات کی حمایت ترک کردینی چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ اگر عرب لیگ ہمسایہ ممالک میں عدم مداخلت ،حسن ہمسائیگی کے اصولوں پر صداقت اور سچائی کے ساتھ عمل کرنا چاہتی ہے تو پھر اسے سعودی عرب کے مجرمانہ اور سفاکانہ اقدامات کی مذمت اور اس سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کرنا جاہیے۔ کیونکہ سعودی عرب نے یمن، شام، عراق، بحرین اور لیبیا میں تمام انسانی ، اسلامی ، اخلاقی اور بین الاقوامی اصولوں کو پامال کردیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کی دانستہ یا غیر دانستہ حمایت کی بنا پر عرب لیگ کے تمام رکن ممالک ریاض کی غلط اور عدم استحکام پر مبنی پالیسیوں کا شکار ہوجائیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ عرب لیگ نے منی کے المناک واقعہ کے بارے میں سعودی عرب کے مجرم حکام کا ساتھ دیکر منی کے شہیدوں کے خون کے ساتھ غداری اور جانبداری کا ارتکاب کیا ہے عرب ليگ کو چاہیے تھا کہ وہ منی کے المناک واقعہ کی صاف و شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتی اور منی کے دردناک واقعہ کی شفاف تحقیقات کے بعد اپنا کوئی بیان صادر کرتی۔ ترجمان نے کہا کہ آج فلسطینی اور غیر فلسطینی مسلمانوں اور عرب و غیر عرب مسلمانوں کی مشکلات میں عرب لیگ کا بھی بڑا حصہ ہے عرب لیگ سعودی عرب کا ایک ذیلی ادارہ بن گيا ہے اور اس طرح اس کی افادیت اور اہمیت بالکل ختم ہوگئی ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 9 ستمبر 2016 - 18:52
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عرب لیگ کو سعودی عرب کے شام، عراق ، یمن اور بحرین میں مجرمانہ اور بہیمانہ اقدامات کی حمایت ترک کردینی چاہیے۔